لاہور: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے منحرف رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے ملک چھوڑنے سے قبل سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور فواد چوہدری کو سرپرائز دینے کا اعلان کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عامر لیاقت نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ انہیں ایف آئی اے سائبر کرائم کے اعلی ذرائع نے بتایا ہے کہ تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کے جس ٹولے کو فواد چوہدری دیکھتے ہیں انہوں نے منصوبہ بندی کے تحت میری کردار کشی کی مہم چلوائی تاکہ عمران خان جو مجھ سے سخت ناراض ہیں خوش ہوسکیں۔‘
FIA سائبر کرائم کے اعلی ذرائع نے مجھے بتایا ہے کہ تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کے جس ٹولے کوفواد چوہدری دیکھتے ہیں انہوں نے منصوبہ بندی کے تحت میری کردار کشی کی مہم چلوائی تاکہ عمران خان جومجھ سےسخت ناراض ہیں، خوش ہوسکیں, خان صاحب میں تو یہاں سے جا رہا ہوں لیکن دیکھ لیجیے 1/3
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) May 16, 2022
عامر لیاقت نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں تو یہاں سے جا رہا ہوں لیکن دیکھ لیجیے، چاپلوسوں نے آپ کی سیاست کو چونا لگادیا۔ میں نفرت و محبت کے جذبات کا ایک ایسا عکس ہوں کہ پاکستان میں جب مجھ پربحث شروع ہوتی ہے تو گھر گھر کبھی شادی اور کبھی تنسیخ نکاح کادعوی ہی اتنا اہم موضوع بن جاتا ہے کہ آپ کے جلسے لگتا ہے کل سے شروع ہوں گے۔‘
https://twitter.com/AamirLiaquat/status/1526135528336539648?s=20&t=9VLCwpMKRtpb8MQD-OS89g
منحرف پی ٹی آئی رہنما نے اپنی سلسلہ وار ٹوئٹس میں مزید کہا کہ’ وہ قوم کو اپنا درد اور کردار بتاچکے کہ وہ کسی کی کردار کشی یا خواب گاہ کی رودادوں بلکہ کسی بھی نجی معاملے کی تشہیر پر یقین نہیں رکھتے مگر ملک سے روانگی سے قبل عمران خان اور فواد چوہدری کو سرپرائز دوں گا۔‘
ابھی یہ بات تحقیقات کے مراحل میں ہےلیکن فواد پھپھولے کی یہ حرکت درست ثابت ہوئی تمیں قوم کو کل اپنادرد اورکردار بتاچکا کہ میں کسی کی کردار کشی یا خواب گاہ کی رودادوں بلکہ کسی بھی نجی معاملے کی تشہیر پریقین نہیں رکھتامگرقبل ازروانگی آپ کو اور فواد کو سرپرائز دوں گا، وعدہ ہے 3/3
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) May 16, 2022