بالی ووڈ اداکارعمران خان کا اہلیہ سے علیحدگی کا فیصلہ

07:30 AM, 17 May, 2022

نیوویب ڈیسک

ممبئی: بالی ووڈ اداکار عمران خان نے اپنی اہلیہ کو طلاق دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عمران خان اور ان کی اہلیہ اونتیکا ملک نے کئی سال تک آپس میں اختلافات رہنے کے بعد بالآخر علیحدگی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ عمران خان کی اہلیہ  اونتیکا اپنی بیٹی کے ہمراہ گزشتہ تین سال سے والدین کے گھر پر ہی ہیں۔


 

واضح رہے عمران خان اور اونتیکا ملک نے 2011 میں شادی کی تھی اور ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش 2014 میں ہوئی تھی، عمران خان بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے بھانجے بھی ہیں۔

قریبی رشتہ داروں اور ہمدردوں کی جانب سے جوڑے کے درمیان معاملات کو ٹھیک کرنے کی متواتر کوششیں بھی کی گئیں  جو کامیاب نہ ہو سکیں اور دونوں نے بالآخر رشتے کو مزید طول دینے کے بجائے الگ ہو نے کا فیصلہ کر لیا۔

مزیدخبریں