اسلام آباد :وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا ،اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 1.90 پیسے فی لٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 3.25 پیسے فی لٹر ضافے کی تجویز دی تھی ۔
وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا تھاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے سے حکومتی خزانے کو 2.77 ارب کا روپے بوجھ برداشت کرنا پڑے گا،ان کا کہنا تھاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں 31 مئی تک برقرار رہیں گی۔
وزرات خزانہ کے اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 108 روپے 56 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 110 روپے 76 پیسے برقرار رہے گی۔
خیال رہے کہ 30 اپریل کو بھی حکومت نے اگلے 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔