پی سی بی نے سیرینا آغا کو ڈائریکٹر ہیومن ریسورس مقرر کر دیا

08:13 PM, 17 May, 2021

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سیرینا آغا کو ڈائریکٹر ہیومن ریسورس مقرر کر دیا ہے اور وہ 20 مئی سے پی سی بی ہیڈ کوارٹرز قذافی سٹیڈیم لاہور میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گی۔
تفصیلات کے مطابق برک بیک کالج، یونیورسٹی آف لندن سے ہیومن ریسورس مینجمنٹ میں ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کرنے والی سیرینا آغا 15 سال کا تجربہ رکھتی ہیں، انہوں نے کنئیرڈ کالج سے کمپیوٹر سائنسز اینڈ بزنس ایڈمنسٹریشن میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی تھی۔
سیرینا آغا پاکستان، مڈل ایسٹ اور افریقہ میں ایچ آر کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں، انہیں ٹیلنٹ کی پہچان اور اس کی مینجمنٹ کے علاوہ سروسز کی فراہمی اور پلاننگ کرنے میں عبور حاصل ہے۔

مزیدخبریں