کراچی: اداکارہ ماہرہ خان نے پاکستانی فنکاروں کی بھارت میں پابندی کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا بھارت کے اس اقدام نے مجھے غمگین کر دیا ہے۔
پاکستان کی نامور اداکارہ ماہرہ خان نے پہلی بار پاکستانی فنکاروں پر بھارت میں کام کرنے کی پابندی پر لب کشائی کی۔ اداکارہ نے کہا پاکستانی فنکاروں کی بھارت میں پابندی نے مجھے غمگین کردیا۔
ماہرہ خان نے کہا کہ میں خود بھارت میں کام کرنے کا تجربہ حاصل کرچکی ہوں اور میں سمجھتی ہوں کہ نہ صرف پاکستان بلکہ برصغیر کے فنکاروں سے ایک ساتھ کام کرکے اپنا تجربہ شیئر کرنے کا موقع چھین لیا گیا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ پاکستانی فنکاروں کی بھارت میں پابندی کی وجہ سے مجھے بہت سی بھارتی ویب سیریز میں کام کرنے کی حامی نہیں بھری کیوں کہ مجھے ان پراجیکٹس میں کام کرنے پر خوف محسوس ہورہا تھا۔
خیال رہے اداکارہ ماہرہ خان نے رومانس کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’رئیس‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں انٹری کی جب کہ پاکستان میں ان کی اداکار فواد خان کے ساتھ فلم ’مولا جٹ ٹو‘ مکمل ہوچکی ہے تاہم کورونا کے باعث فلم کی ریلیز تاخیر کا شکار ہے۔