اداکارہ مایا علی کی نئی تصاویر پر مداح دل فریفتہ

06:02 PM, 17 May, 2021

لاہور: پاکستان کی خوش شکل، معروف اداکارہ و ماڈل مایا علی نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصویریں شیئر کی ہیں جس پر اُن کے مداح دل فریفتہ نظر آ رہے ہیں۔

خوبرو اداکارہ مایا علی کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر نئی خوبصورت تصویریں شیئر کی گئی ہیں جن میں وہ نہایت حسین نظر آ رہی ہیں۔

مایا علی کا سفید رنگ کے لباس میں یہ فوٹو سیشن سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو گیا ہے۔ کچھ تصویروں میں مایا علی لال گلاب تھامے ہوئے ہیں جبکہ مایا علی کی ان تصویروں میں ڈھیر سارے پھول نظر آ رہے ہیں۔

اپنی تصویروں کے کیپشن میں بھی مایا علی کی جانب سے لال گلاب کے ایموجی بنائے گئے ہیں۔

مایا علی کی ان خوبصورت تصویروں پر مداحوں کی جانب سے تا حال ہزاروں لائیکس اور خوب تعریفی کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے۔

مزیدخبریں