بیجنگ:چین ایک دفعہ پھر فلسطینیوں کی آواز بن کر سامنے آگیا ،چین نے سلامتی کونسل میں امریکہ کے دوہرے معیارکو بے نقاب کر دیا ،چین نے سلامتی کونسل میں فلسطین پر امریکا کے دہرے معیار پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا افسوس ہےامریکانےفلسطین سےمتعلق سلامتی کونسل کااعلامیہ رکوادیا ۔
تفصیلات کے مطابق سلامتی کونسل کے رکن ممالک کی طرف سے فلسطین میں جاری مظالم رکوانے کیلئے مطالبہ کیا جا رہا تھا لیکن عین وقت پر امریکہ نے اپنا دوہرا معیار دکھاتے ہوئے اسرائیل کی مشروط حمایت کرتے ہوئے سلامتی کونسل کا اعلامیہ رکوا دیا ،چین کا کہنا تھا کہ پوری دنیا اس وقت اسرائیل کیخلاف سراپائے احتجاج ہے ،ہم سلامتی کونسل سے فوری جنگ بند ی ،اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ کرتے ہیں ۔
چین نے سلامتی کونسل میں امریکی دوہرے معیارکو ایکسپوز کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے سلامتی کونسل میں فلسطین کیلئے ایک آواز کی راہ میں رکاوٹ ڈالی ہے ،واشنگٹن اپنی دوغلی پالیسیاں بند کرے اور ایک ذمہ دار ریاست کا ثبوت دیتے ہوئے اسرائیل کو طاقت کے استعمال سے روکے ۔
چینی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ افسوس ہےامریکانےفلسطین سےمتعلق سلامتی کونسل کااعلامیہ رکوادیا، سلامتی کونسل سے فوری جنگ بندی اور سخت اقدام کامطالبہ کرتےہیں، چین دوریاستی حل کی حمایت کا اعادہ کرتاہے، فلسطین اوراسرائیل کےدرمیان مذاکرات کی میزبانی کاخیرمقدم کریں گے۔
یاد رہے غزہ پر اسرائیلی جارحیت سے متعلق سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا تھا ، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سیکیورٹی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ خون ریزی، دہشت گردی اور تباہی کو روکا جائے ، فریقین دو ریاستی حل کے لیے مذاکرات کی میز پر آئیں۔