لاہور علامہ اقبال ائیر پورٹ پر فضائی مسافروں کی مشکلات کم نہ ہو سکیں

01:17 PM, 17 May, 2021

لاہور: علامہ اقبال ائیرپورٹ پر فضائی مسافروں کی مشکلات کم نہیں ہو سکی ہیں۔ طیاروں کی تکنیکی خرابی اور عدم دستیابی کے باعث بیرون اور اندرون ملک کیلئے آنے جانے والی 34 پروازیں منسوخ جبکہ متعدد متاثر ہوئیں ہیں۔ فلائٹس منسوخ ہونے سے فضائی مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بیرون اور اندرون ملک کیلئے آنے جانے والی 34 پروازیں منسوخ جبکہ متعدد پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔

پروازیں طیاروں کی فنی خرابی اور عدم دستیابی کے باعث منسوخ ہوئی ہیں۔ پی آئی اے کی اسلام آباد جانے والی پرواز والی 512، بلیو ائیر لائن کی شارجہ جانے والی پرواز 412، کویت جانے والی پرواز 502، گلف ائیر لائن کی راس الخیمہ جانے والی پرواز 821 اور اتحاد ائیر لائن کی ابوظہبی جانے والی پرواز 542 منسوخ ہو گئی ہیں۔

اس کے علاوہ قطر ائیر ویز کی دوحہ جانے والی پرواز 621، ترکش ائیر لائن کی استنبول جانے والی پرواز 715، گلف ائیر لائن کی بحرین جانے والی پرواز والی 765، اتحاد ائیر لائن کی ابوظہبی جانے والی پرواز 244 ، امارات ائیر کی دبئی جانے والی پرواز 625 بھی منسوخ ہیں۔

قطر ائیر ویز کی دوحہ جانے والی پرواز 629، کراچی جانے والی پرواز 142، پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 303، سرین ائیر لائن کی دبئی جانے والی پرواز 723، پی آئی اے کی شارجہ جانے والی پرواز 185، پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 307، کراچی سے آنے والی پرواز 306، الجزیرہ ائیر لائن کی کویت سے آنے والی پرواز 501، اتحاد ائیر لائن کی ابوظہبی سے آنے والی پرواز 241، راس الخیمہ سے آنے والی پرواز 820 اور قطر ائیر ویز کی دوحہ سے آنے والی پرواز 620 کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں