اسرائیل کے حق میں بیان، بالی ووڈ کی یہودی اداکارہ گال گیڈٹ کے مداح ناراض

10:03 AM, 17 May, 2021

لاس اینجلس: بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ گال گیڈٹ کو نہتے فلسطینیوں پر مظالم کے پہاڑ توڑنے والی صہیونی ریاست اسرائیل کے حق میں ٹویٹ کرنے پر ان کے مداح شدید ناراض ہیں اور انھیں سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ دنیا بھر کے لوگ اسرائیل کی جارحیت کی شدید مذمت کر رہے ہیں لیکن یہودی اداکارہ گال گیڈٹ نے فلسطینیوں کے حق میں بولنے کی بجائے اپنے ملک اسرائیل کے عمل کو درست قرار دیا، اس بیان نے بالی ووڈ اداکارہ کے مداحوں کا پارہ ہائی کر دیا ہے۔

یہودی اداکارہ نے اسرائیل کے حق میں اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ میں اپنے لوگوں، دوستوں اور خاص طور پر اپنے اہلخانہ کیلئے بہت پریشان ہوں۔ میرا ملک اس وقت حالت جنگ میں ہے۔ میرا دل رو رہا ہے۔

گال گیڈٹ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ میں اس جنگ کے متاثرین اور ان کے اہلخانہ کیلئے دعاگو ہوں۔ ہمارے پڑوسیوں کیساتھ ساتھ اسرائیل کو بھی ایک محفوظ اور آزاد قوم کی حیثیت سے جینے کا بھرپور حق حاصل ہے لیکن افسوس برائی کا یہ سلسلہ کافی عرصہ سے جاری ہے۔

اسرائیلی نژاد بالی ووڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں دعاگو ہوں کہ میرے ملک میں اچھے دن آئیں۔ میری یہ بھی دعا ہے کہ ہم امن کیساتھ رہ سکیں، کاش ہمارے رہنماؤں کو اس دشمنی کے خاتمے کا کوئی نہ کوئی حل مل جائے۔

گال گیڈٹ کی اس متنازع ٹویٹ پر ان کے مداح اور سوشل میڈیا صارفین شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ امن کی بات کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ خود اسرائیلی فورسز کا حصہ رہی ہیں، آپ برائے مہربانی امن کی بات نہ کریں۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ گال گیڈٹ اس صہیونی فوج کا حصہ رہیں جس نے معصوم بچوں، عورتوں اور بزرگوں کو بے دردی سے قتل کیا۔ آپ کو یہ کہنے کی جرات کس نے دی کہ ہم پڑوسی ہیں۔

یہ بات ذہن میں رہے کہ اسرائیل کی جانب سے نہتے فلسطینیوں پر ظلم وبربریت کا سلسلہ جاری ہے۔ صہیونی طیارے شہری آبادیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ اس بمباری کی زد میں آ کر اب تک سینکڑوں بچے، عورتیں اور مرد جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نے عالمی مذمت کی پروزہ کئے بغیر اعلان کیا ہے کہ وہ ان حملوں کو جاری رکھیں گے۔

مزیدخبریں