حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی اسراءبلجیک کا  پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار

12:56 PM, 17 May, 2020

اسلام آباد : ترک ڈرامہ سیریل”ارطغرل غازی“میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی اسراءبلجیک نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔انسٹاگرام  پر ان کے پاکستانی مداح نے انہیںارطغرل غازی کی پاکستان میں مقبولیت بارے آگاہ کیا اور بتایاکہ پاکستان میں سیریز سب بہت شوق سے دیکھ رہے ہیں۔

سیریز نے مقبولیت کے تمام ریکارڈز توڑ دیئے ہیں۔اسراءنے پاکستانی مداحوں کے محبت بھرے پیغامات کے جواب میں پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

اسراءنے اپنے جوابی رد عمل میں لکھا کہ وہ پاکستان سے ملنے والی محبت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہیں اوروہ پرجوش ہیں کہ پاکستان کا دورہ کریں اور یہاں موجود اپنے مداحوں سے ملاقات کریں۔

مزیدخبریں