گندم کا ٹارگٹ مکمل ہونے پر فلور ملز کا کوٹہ بڑھائیں گے، علیم خان

12:35 PM, 17 May, 2020


لاہور :  پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ 45 لاکھ میٹرک ٹن میں سے 36 لاکھ میٹرک ٹن گندم خرید لی گئی   جیسے ہی ٹارگٹ مکمل ہوگا، فلور ملز کا کوٹہ بڑھا دیں گے۔

انہوں  نے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ حکومت نے گذشتہ 3 برسوں میں اب تک سب سے زیادہ گندم خرید ی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں اتنی بڑی مقدار میں گندم پہلے نہیں خریدی گئی، گندم کی خرید میں کامیابی کے فلور ملز پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے اورعوام کو گندم کی قلت نہیں آنے دیں گے۔

انہوں  نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی سے گندم خریداری کا ہدف آسان ہوا ہے۔

مزیدخبریں