مریم نوازنے چیئرمین بلاول بھٹو کے افطار ڈنر کی دعوت قبول کر لی

مریم نوازنے چیئرمین بلاول بھٹو کے افطار ڈنر کی دعوت قبول کر لی
کیپشن: Iamge Soyrce: FB page

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے افطار ڈنر کی دعوت قبول کر لی۔


تفصیلات کے مطابق، بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میںسیاسی رہنماﺅں کے اعزاز میں افطار ڈنز کا اہتمام کیا ہے، افطار ڈنر میں میں ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کو مدعو کیا گیا تھا، مریم نواز بلاول کی دعوت کو قبول کر لیا ۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز اتوار کے دن شام کو لاہور سے اسلام آباد پہنچیں گی جہاں وہ لیگی  وفد کے ہمراہ چیئرمین پیپلزپارٹی کے افطار ڈنر میں شریک ہوں گی۔