اسلام آباد : پاکستانی گلوکار و اداکار جنید خان نے کہا کہ گلوکاری اور اداکاری آرٹسٹ کے جذبات کے اظہار کا ذریعہ ہیں لیکن میوزک میرے دل کے بہت زیادہی قریب ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق جنید خان نے نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی جس میں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اداکارہ صبا قمر، ماہرہ خان اور سجل علی اچھا کام کر رہی ہیںتاہم انہوں نے ابھی تک سجل کے ساتھ کام نہیں کیا ،اگر انہیں موقع ملا تو وہ ضرور ان کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے.
جبکہ انہوں نے کہا کہ فیصل قریشی بطور آرٹسٹ بہترین ہیں کیونکہ وہ ہر طرح کا کردار عمدگی سے نبھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میوزک آرٹسٹ کی اپنی زبان ہے اس کی اپنی شاعری ہوتی ہے لیکن اداکاری میں ہم ہدایت کار اور مصنف کی زبان بول رہے ہوتے ہیں لہذا دونوں ہی آرٹسٹ کے جذبات کے اظہار کا زریعہ ہیں.
لیکن میوزک میرے دل کے بہت قریب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیرو کے کردار اچھے ہوتے ہیں لوگوں اور خاص طور پر ہمارے معاشرے کی خواتین کو بہت پسند ہوتے ہیں لیکن منفی کردار میں مارجن بہت زیادہ ہوتا ہے۔