سونم کپور کا ماہرہ خان کی انسٹاگرام پوسٹ پرتبصرہ

03:38 PM, 17 May, 2019

ممبئی:بالی وڈاداکارہ سونم کپور اور ماہرہ خان میں طویل عرصے سے دوستی ہے جس کا اظہار وہ اکثر سوشل میڈیا ویب سائٹس پر کرتی رہتی ہیں ۔

گزشتہ روز ماہرہ خان نے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر اپنی ایک پرانی تصویر شیئر کی جس میں وہ سرخ رنگ کے سوٹ اور دوپٹے میں ملبوس ہیں اور انہوں نے ماتھا پٹی بھی لگائی ہوئی ہے جس کے بارے میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ ان کی والدہ کی ماتھا پٹی ہے اور مرتے دم تک یہ ان کے ساتھ رہے گی.

انہوں نے مزید بتایا ہے کہ یہ تصویر اس وقت کی ہے جب وہ محض تیرہ یا چودہ سال کی تھیں, ان کی اس تصویر کو جہاں شوبز کی کافی شخصیات نے سراہا وہیں سونم کپور نے انہیں سراہتے ہوئے کہا کہ ماہرہ خان آپ بہت خوبصورت ہیں۔

مزیدخبریں