ہالی وڈ اداکار ایزاک کیپی نے خودکشی کر لی

02:07 PM, 17 May, 2019

لاس اینجلس:ہالی وڈ اداکار ایزاک کیپی نے خودکشی کر لی، ان کی عمر 42 برس تھی۔

امریکی ریاست ایریزونا کے ڈیپارٹمنٹ آف پبلک سیفٹی کے مطابق 2011 کی کامیاب ترین سپرہیرو فلم تھور کے اداکار ایزاک کیپی نے 14مئی کو فلیگ سٹاف کے قریب پل سے پائی وے پر چھلانگ لگا دی جس کے بعد ان کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

ایزاک کیپی متعدد فلموں میں زیادہ تر چھوٹے کرداروں میں دکھائی دیئے جبکہ وہ میوزک بینڈ مانسٹر پاﺅس کے بھی رکن رہے ہیں۔

مزیدخبریں