اسلام آباد: چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی۔ ایف بی آر کے 19ویں گریڈ کے افسر علی محمد نے چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی کی تعیناتی چیلنج اسلام آباد ہائی کورٹ میں چینلج کر دی۔ درخواست میں چیئرمین ایف بی آر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ پرائیویٹ سیکٹر سے ایف بی آر میں تعیناتیاں روکی جائیں اور شبر زیدی کو بطور چیئرمین ایف بی آر کام کرنے سے روکا جائے۔
ایف بی آر کے ریگولر افسران کے ساتھ امتیازی سلوک نہ برتا جائے اور چیئرمین ایف بی آر کے لئے قابل افسران کی تعیناتی پر غور کیا جائے جب کہ شبر زیدی کی تعیناتی کوغیر قانونی قرار دیا جائے۔