آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2019 کیلئے انعامی رقم کا اعلان کر دیا

  آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2019 کیلئے انعامی رقم کا اعلان کر دیا

لندن: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ کپ 2019 کیلئے انعامی رقم کا اعلان کر دیا۔

ورلڈ کپ کے مختلف میچز میں ایک کروڑ ڈالر کے انعامات دیئے جائیں گے۔ ورلڈ کپ 2019 جیتنے والی ٹیم کو 40 لاکھ ڈالر ملیں گے جبکہ رنر اپ کو 20 لاکھ ڈالر کا انعام ملے گا۔

سیمی فائنل ہارنے والی ٹیموں کو 8 لاکھ ڈالر ملیں گے اور باقی رقم 45 لیگ میچز کیلئے مختص کی گئی ہے۔