دبئی میں ہوائی اڈے پر چھوٹے طیارے کوحادثہ، پائلٹ اور معاون جاں بحق

12:12 PM, 17 May, 2019

دبئی: بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سروے کے لئے استعمال کئے جانے والے ایک چھوٹے جہاز کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں طیارے کے ہواباز، معاون ہواباز جاں بحق ہو گئے۔ طیارے میں چار افراد سوار تھے۔

دبئی میڈیا آفس کے مطابق اس حادثے کے بعد ہوائی اڈے پر اترنے کے لئے آنے والی پروازوں کو دبئی ہی کے آل مکتوم بین الاقوامی ہوائی اڈے کی سمت موڑ دیا گیا۔

میڈیا آفس کے مطابق ایئر پورٹ پر فضائی ٹریفک معمول کے مطابق جاری ہے، تاہم اس میں بعض پروازوں کی آل مکتوم ہوائی اڈے کی جانب منتقلی اور حادثے کی وجہ سے دیگر پروازں کی روانگی میں تاخیر ہوئی۔

مزیدخبریں