وزیراعظم کے صحت سہولت پروگرام کے تحت قبائلی اضلاع میں اب تک دو لاکھ صحت انصاف کارڈ تقسیم

11:04 AM, 17 May, 2019

اسلام آباد : وزیراعظم کے صحت سہولت پروگرام کے تحت خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع میں دو لاکھ صحت انصاف کارڈ تقسیم کردیئے گئے ہیں ،ہر ضلع میں صحت انصاف کارڈ کی فراہمی کے لئے مراکز قائم کردیئے گئے ہیں۔

وزیراعظیم کی ہدایت کے مطابق قبائلی اضلاع کے تمام خاندانوں کو صحت انصاف کارڈ تقسیم کئے جائیں گے۔ سٹیٹ لائف انشورنس آف پاکستان کے قبائلی اضلاع کے لئے پروگرام منیجر حاشر خان  سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے صحت سہولت پروگرام کے تحت خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع میں اب تک دو لاکھ صحت انصاف کارڈ تقسیم کردیئے گئے ہیں صحت انصاف کارڈ میں 3لاکھ 60ہزار تک کی رقم مختص کی گئی ہے جس سے تمام چھوٹے بڑے امراض کا علاج کروایا جاسکے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی کسی صورت میں صحت انصاف کارڈ کی مختص رقسم دوگنا تصور کی جائے گی یعنی علاج کے لئے 7لاکھ 20ہزار روپے تک کسی بھی امراض کا علاج کروایا جاسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ سٹیٹ لائف انشورنس آف پاکستان نے قبائلی اضلاع میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں صحت انصاف کارڈ کی فراہمی کے لئے سہولت مراکز قائم کیے ہیںتاکہ قبائلی عوام باآسانی سے اپنے صحت انصاف کارڈ حاصل کرسکیں۔ حاشر خان نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق قبائلی اضلاع کے تمام خاندانوں کو صحت انصاف کارڈ فراہم کئے جائیں گے۔

مزیدخبریں