کرنل سہیل عابد مکمل اعزاز کے ساتھ سپرد خاک، نماز جنازہ میں آرمی چیف کی شرکت

11:46 PM, 17 May, 2018

اسلام آباد: بلوچستان کے علاقے کلی الماس میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ردالفساد میں وطن پر جان لٹانے والے کرنل سہیل عابد کو مکمل اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں آرمی چیف بھی شریک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر شہید کے بیٹے کو گلے لگا کر آنسو بھی پونچھے۔ آرمی چیف نے کہا کہ جب بھی کوئی فوجی شہید ہوتا ہے تو محسوس ہوتا ہے کہ جسم کا کوئی حصہ الگ ہو گیا ہو، لیکن پُرعزم ہیں اور وطن کی حفاظت کیلئے سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ڈاکٹر آصف کرمانی سے کوئی تلخ کلامی نہیں ہوئی، سعد رفیق کا وضاحتی بیان
 والد راجہ عابد حسین نے کہا کہ بیٹے کی شہادت پر فخر ہے۔ وزیراعظم نے بھی کرنل سہیل عابد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر عام انتخابات کی تاریخ 31 جولائی 2018 درج
 آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقے کلی الماس میں آپریشن ردالفساد کے دوران کالعدم لشکر جھنگوی کا بڑا دہشتگرد سلمان بدینی مارا گیا۔ مجموعی طور پر چار دہشتگرد ہلا ک ہوئے، جن میں دو افغانی تھے، ہلاک دہشتگرد ہزارہ برادری کے قتل اور دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں