الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر عام انتخابات کی تاریخ 31 جولائی 2018 درج

الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر عام انتخابات کی تاریخ 31 جولائی 2018 درج
کیپشن: فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ پر عام انتخابات کی تاریخ 31 جولائی 2018 درج کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ پر الیکشن کی تاریخ 31 جولائی 2018 درج کر دی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ابھی عام انتخابات کے انعقاد کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ سندھ نے سی ایم ہاﺅس خالی اور پروٹوکول میں کمی کردی
 واضح رہے کہ ملک میں موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنی 5 سالہ مدت پوری کر رہی ہیں جس کے تحت قومی اسمبلی 31 مئی کو تحلیل ہو جائے گی جبکہ سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان اسمبلی 28 مئی، پنجاب اسمبلی 31 مئی کو تحلیل ہوگی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ’انقلاب محسود ‘ کی حالیہ شائع ہونے والی کتاب میں بینظیر بھٹو کے قتل سے متعلق سنسنی خیز انکشافات
 
 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں