لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف 30 برس تک اسٹیبلشمنٹ کے کندھے پر بیٹھ کر سیاست کرتے رہے اب اگر وہ حساب مانگ رہے ہیں تو حساب بھی دینا پڑے گا۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت پر نتقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے لوگوں کو سزا نہیں دلانی بلکہ ان کی غلطیاں یاد دلا کر معاف کرنا ہے۔ شریف خاندان اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رہا اور چھانگا مانگا کی سیاست بھی انہوں نے شروع کی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ’انقلاب محسود ‘ کی حالیہ شائع ہونے والی کتاب میں بینظیر بھٹو کے قتل سے متعلق سنسنی خیز انکشافات
انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف طاقت کے نشے میں ملک کے ساتھ وفا کرنے کو بھی تیار نہیں، سیاست دان سیاست کی بات نہ کرے تو کیا کرے۔ نواز شریف آپ جب اس ملک میں آئے تھے تو کیا لے کر آئے تھے اور اب آپ کے پاس کیا ہے ؟
یہ خبر بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کی جانب سے اسرائیل مظالم کی مذمت نہ کرنا باعث افسوس ہے: ملیحہ لودھی
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں