کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سی ایم ہاﺅس خالی کردیا اور پروٹوکول میں بھی کمی کردی۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنی 5 سالہ مدت پوری کر رہی ہیں جس کے تحت قومی اسمبلی 31 مئی کو تحلیل ہو جائے گی جبکہ سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان اسمبلی 28 مئی، پنجاب اسمبلی 31 مئی کو تحلیل ہوگی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کی جانب سے اسرائیل مظالم کی مذمت نہ کرنا باعث افسوس ہے: ملیحہ لودھی
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اسمبلی کی مدت پوری ہونے سے قبل ہی کراچی میں چیف منسٹرہاﺅس خالی کردیا جس کے بعد ان کا خاندان اپنی نجی رہائش گاہ منتقل ہوگیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سرکاری امور کی انجام دہی کے لیے سی ایم ہاﺅس کے دفتر آرہے ہیں جبکہ انہوں نے اپنے پروٹوکول میں بھی کمی کردی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: دبئی میں مستحقین کیلئے سحر و افطار کا انوکھا اہتمام