اسلا م آباد:وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ 6 مئی کوایک بزدل نے مجھ پربھی گولی چلائی تھی،عوام کوسکیورٹی اداروں پرفخر ہے اورتمام شہداکوسلام پیش کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اورنج لائن منصوبے سے متاثرہ تاجروں کا ہر ممکن ازالہ کریں گے: شہباز شریف
تفصیلات کے مطابق پولیس لائنزہیڈ کوارٹرزمیں انسداد دہشتگردی فورس کے کانسٹیلبر کی پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کاکہنا ہے کہ عوام کواپنے سکیورٹی اداروں پرفخرہے،عوام کے تحفظ کےلئے ہمارے جوانوں نے اپنی جانیں قربان کیں،اپنے تمام شہداکوسلام پیش کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کے حالات اور بیا نیہ سے لگتا ہے ’’ شیر ‘‘ بھی ن لیگ سےنکل جائے گا:محمود الرشید
انہوں نے مزید کہا کہ 6 مئی کوایک بزدل نے مجھ پربھی گولی چلائی تھی ،دہشتگردی کیخلاف حتمی جنگ جیتناابھی باقی ہے انہوں نے ہمار ے مستقبل کونشانہ بنایا،2013 کے مقابلے میں آج کا پاکستان مختلف ہے ،آج قوموں کا دفاع توپوں سے نہیں معیشت سے ہوتا ہے۔ وزیرداخلہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ وطن کے دفاع کےلئے شہید ہونے والے خوش قسمت ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں