کسی غیر جمہوری مخلوق کا الیکشن میں کوئی کردار نہیں ہو گا،مخصوص لابی نے نوازشریف کو ٹارگٹ کیا: رانا ثناءاللہ

03:22 PM, 17 May, 2018

لاہور:وزیرقانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ کسی غیر جمہوری مخلوق کا الیکشن میں کوئی کردار نہیں ہو گا، مخصوص لابی نے نوازشریف کو ٹارگٹ کیا اور انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی گئی لیکن مسلم لیگ (ن) اپنے قائد کے ساتھ کھڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اورنج لائن منصوبے سے متاثرہ تاجروں کا ہر ممکن ازالہ کریں گے: شہباز شریف

ذرائع کے مطابق میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں نیب کا سورج اونچا اورسندھ میں نیچے کیا جائے ،سندھ میں مظفر ٹپی جیسے شخص کو کلین چٹ مل گئی تواس ملک میں کرپٹ کون ہے؟ نوازشریف کے متنازع بیان سے متعلق رانا ثناء اللہ کا موقف تھا، مخصوص لابی نے نوازشریف کو ٹارگٹ کیا،ان کے الفاظ کو اپنے معنی پہنائے گئے۔

مسلم لیگ ن خلائی مخلوق کو شکست دے گی۔ فیصل آباد سے ن لیگی ارکان کے پی ٹی آئی میں شمولیت سے متعلق ان کا کہنا ، دو، لوٹوں کا پہلے سے علم تھا۔یہ گزشتہ الیکشن میں ن لیگ میں شامل ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کے حالات اور بیا نیہ سے لگتا ہے ’’ شیر ‘‘ بھی ن لیگ سےنکل جائے گا:محمود الرشید

رانا ثنااللہ نے کہا کہ چیئرمین نیب کو پارلیمنٹ کو عزت دینی چاہیے، جاوید اقبال معاملات کو درست کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن چیئرمین نیب کے پیچھے وہی نائب ہیں جو ماضی میں تھے۔

یہ بھی پڑھیں:ترکی نے اسرائیلی سفیر کو ملک سے نکل جانے کا حکم دیدیا

ان کا مزید کہنا تھا کہ چودھر ی نثار کی رائے پر پارٹی میں بات ہوتی ہے،چودھر نثار پارٹی کے ممبر ہیں ، اپنی رائے دیتے رہتے ہیں،اسمبلی کا مدت پوری کرنا جمہوریت کے لیے سنگ میل ہو گا اورجمہوریت سے ہی عوام کی خدمت ہوتی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں