نوشہرہ میں کچہری چوک کے قریب دھماکہ ،3افراد جاں بحق، 8زخمی

02:51 PM, 17 May, 2018

 
نوشہرہ:کچہری چوک پر ایف سی کی گاڑی  کے قریب دھماکہ ہوا  جس کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق8زخمی ہوگئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:اورنج لائن منصوبے سے متاثرہ تاجروں کا ہر ممکن ازالہ کریں گے: شہباز شریف

ذرائع کے مطابق نوشہرہ میں کچہری چوک کے قریب دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں 8افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے سی ایم ایچ منتقل کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کے حالات اور بیا نیہ سے لگتا ہے ’’ شیر ‘‘ بھی ن لیگ سےنکل جائے گا:محمود الرشید

دھماکے میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھا کرنا شروع کر دئے ہیں، دھماکے کی نوعیت سے متعلق تاحال کوئی معلومات سامنے نہیں آ سکیں۔ کچہری چوک میں دھماکے سے علاقہ میں کافی خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں