جلال پور بھٹیاں ( محمد زاہد منیر نیو نیوز سے ) شہر اور گرد و نواح میں گرد و غبار کا طوفان ، تیز ہوا کی وجہ سے رمضان بازار کے خیمے اکھڑ گئے تیز آندھی کے بعد بارش ،موسم خوشگوار ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق شہر گرد ونواح میں گرد وغبار کا طوفان آ گیا جس سے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے لگا ئےجانے والے رمضان بازار کے سائبان گر گئے رمضان باراز کے فلکس بھی گر گئے طوفان کے بعد بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا جس سے روزے داروں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ہیں۔