برسلز: یورپی یونین نے ایران کی جانب سے معاہدے کی پاسداری تک ایٹمی ڈیل کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ یورپی یونین کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے کہا کہ ٹرمپ جیسا دوست ہو تو دشمنوں کی کیا ضرورت ہے؟۔ یورپ کو ٹرمپ کا شکر گزار ہونا چاہیے کہ انکی وجہ سے خام خیالیاں دور ہو گئیں۔ ٹرمپ نے احساس دلایا ہے کہ ہمیں مدد کی ضرورت پڑی تو امریکا سب سے پیچھے ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ آج ہمیں نئی صورتحال کا سامنا ہے جو امریکی انتظامیہ کی من موجی ہے۔ یورپی یونین کا امریکا کے لیے خطرہ بننے کی سوچ مضحکہ خیز ہے۔ امریکا یورپ تعلقات کے معاملے میں ہمیں حقیقت کو پھر سے سامنے لانا ہو گا اور امریکا کے یکطرفہ اقدام کے باوجود ایران ڈیل بچانے کی ہر ممکن کوشش کرنی ہو گی۔
مزید پڑھیں: ترکی نے اسرائیلی سفیر کو ملک سے نکل جانے کا حکم دیدیا
یورپی کمیشن کے صدر ژاں کلودجنکر نے کہا کہ ڈیل ختم ہونے سے خطے کے امن اور تحفظ کو شدید خطرات لاحق ہو جائیں گے۔ یورپ امریکا تعلقات اور واشنگٹن تہران تعلقات سے متعلق مشترکہ موقف اپنانا ہو گا اور ہمارے پاس وسائل ہیں مگر خود کو بیوقوف نہیں بنانا چاہیے کیونکہ یہ وسائل محدود ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں