کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،لشکر جھنگوی بلوچستان کے سربراہ سمیت تین دہشتگرد ہلاک

08:32 AM, 17 May, 2018

کوئٹہ: سکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی بلوچستان کے سربراہ  سلمان بدینی سمیت تین دہشتگرد ہلاک جبکہ ملٹری انٹیلی جنس کے کرنل سہیل عابد شہید ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:اورنج لائن منصوبے سے متاثرہ تاجروں کا ہر ممکن ازالہ کریں گے: شہباز شریف
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خفیہ اطلاع پرآپریشن ردالفساد کے تحت سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کلی الماس میں آپریشن کیا جس کے نتیجے میں لشکر جھنگوی بلوچستان کے سربراہ سمیت تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آپریشن میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ملٹری انٹیلی جنس کے کرنل سہیل عابد شہید ہوگئے جبکہ چار جوان زخمی ہوگئے جن میں سے دو کی حالت نازک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ترکی نے اسرائیلی سفیر کو ملک سے نکل جانے کا حکم دیدیا
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ آپریشن کے دوران لشکر جھنگوی بلوچستان کا سربراہ سلمان بدینی ہلاک ہوگیا جبکہ دو خودکش بمبار بھی آپریشن میں مارے گئے جو کہ افغانی تھے,ایک دہشتگردکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کے حالات اور بیا نیہ سے لگتا ہے ’’ شیر ‘‘ بھی ن لیگ سےنکل جائے گا:محمود الرشید
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد ہزارہ کمیونٹی کے 100 سے زائد افراد اور پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھے۔وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کرنل سہیل عابد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں