امیتابھ اور جیا بچن 16سال بعد ایک ساتھ مرکزی کردار نبھائیں گے

امیتابھ اور جیا بچن 16سال بعد ایک ساتھ مرکزی کردار نبھائیں گے

09:47 PM, 17 May, 2017

ممبئی : امیتابھ بچن اوران کی اہلیہ جیا بہادری 16 سال بعد پردہ سکرین پر اکٹھے دکھائی دیں گے۔ اداکار امیتابھ بچن اور اداکارہ جیا بچن 2012ءمیں فلم ”گنگا دیوی“ اور 2016ءمیں فلم ”کی اینڈ کا“ میں اکٹھے جلوہ گر ہو چکے ہیں لیکن ان فلموں میں ان کی گیسٹ اپیئرنس تھی۔ دونوں2001ءمیں ریلیز ہونے والی فلم ”کبھی خوشی کبھی غم “ کے بعد اب پردہ سکرین پر مکمل کردار نبھاتے ہوئے دکھائی دیں گے۔

دونوں شوجیت سرکار کی نئی فلم جس کا ابھی نام نہیں رکھا گیا میں اکٹھے دکھائی دیں گے۔ فلم کی کہانی ایک شادی شدہ جوڑے کی ہے جس کی شادی کو 40سال مکمل ہوچکے ہیں،دونوں میں اتنی محبت ہوتی ہے کہ دونوں کی خواہش ہوتی ہے کہ موت انہیں اکٹھے گلے لگائے۔ فلم کی دیگر کاسٹ کے لئے آڈیشن کئے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں