ممبئی شہر نے دفاع کرنا سیکھا دیا ہے: نیتو چندرا

ممبئی شہر نے دفاع کرنا سیکھا دیا ہے: نیتو چندرا

09:40 PM, 17 May, 2017

 ممبئی : بالی وڈ اداکارہ نیتو چندرا نے کہا ہے کہ ممبئی شہر نے انہیں خود کا دفاع کرنا سیکھایا ہے۔ اداکارہ نیتو چندرا کا تعلق پٹنا سے ہے لیکن انہوں نے ممبئی میں ایک مدت گزاری ہے. وہ ممبئی میں اندرا پراستھا کالج کی طالبہ رہ چکی ہیں۔ انہیں کالج کے دور میں بہت دشواریاں پیش آئیں،اس وقت کوئی میٹرو بس نہیں ہوتی تھی،بس میں سفر کرنا انہیں گوارا نہیں تھا،وہ کالج پیدل چل کر جاتی تھی اور اچھی گریڈز حاصل کرنے کے لئے محنت کرتی تھیں کیونکہ ان کا تعلق ایک درمیانے طبقے سے تھا۔

اسی دور نے انہیں خود کا دفاع کرنا سکھایا اور انہیں رعب دار شخصیت کا مالک بنایا۔اب وہ ہر طرح کے حالات کا مقابلہ ڈٹ کر کر سکتی ہیں۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ انہیں ممبئی کے کھانے اور تفریحی مقامات اب بھی بہت یاد آتے ہیں،اداکارہ کی نئی فلم ”ونس اپون آٹائم ان بہار “ہے جو جلد ہی سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزیدخبریں