صحت مند موٹے لوگوں کو بھی فالج اور دل کی بیماری کا خطرہ

09:32 PM, 17 May, 2017

نیوویب ڈیسک

لندن: ماہرین نے کہا ہے کہ یہ بات غلط ہے کہ موٹے لوگ طبی طور پر فٹ ہو سکتے ہیں۔

اس تحقیق میں ماہرین صحت نے برطانیہ میں 35 لاکھ لوگوں کے طبی ریکارڈ کا جائزہ لیا۔ اس سے معلوم ہوا کہ وہ لوگ جو موٹے تھے لیکن ان میں بلڈ پریشر، ذیابیطس یا دل کی بیماری کی علامات نہیں تھیں، انھیں بھی بعد میں جا کر مختلف بیماریاں لاحق ہو گئیں۔یہ نتائج اس سے قبل ہونے والے تحقیقات کی تردید کرتے ہیں۔انگریزی اصطلاحٴٴفٹ بٹ فیٹٴٴایک ایسا مقبول عام تصور ہے جس کے مطابق اگر کسی شخص کا شوگر اور کولیسٹرول لیول مقررہ حد کے اندر ہے تو اس کا زائد وزن نقصان دہ نہیں ہو گا۔

اس دعوے کو پرکھنے کے لیے یونیورسٹی آف برمنگھم کے تحقیق کاروں نے 1995 ئ سے 2015 ئ تک برطانیہ کے لاکھوں مریضوں کے ریکارڈ کا تجزیہ کیا۔انھوں نے اس دوران ایسے مریضوں پر توجہ مرکوز کی جو تحقیق کے آغاز میں تو موٹے تھے ٟجن کے وزن اور قد کی شرح یعنی بی ایم آئی 30 سے اوپر تھیٞ لیکن ان میں دل کی بیماری، ہائی بلڈ پریشر، ہائی کولیسٹرول یا ذیابیطس کے کوئی آثار نہیں تھے۔

معلوم ہوا کہ بعد کی زندگی میں ان بظاہر 'صحت مند' لوگوں میں دل کی بیماری اور فالج کا خطرہ نارمل وزن والے لوگوں سے زیادہ تھا۔برٹش ہارٹ فاؤنڈیشن کے ڈاکٹر مائیک نیپٹن کہتے ہیں کہ ایسا کم ہی دیکھنے میں آتا ہے کہ اس قدر بڑے پیمانے پر کی جانے والی تحقیق سے کوئی پرانا مفروضہ رد کیا گیا ہو۔ان نتائج کو بہت سنجیدگی سے لینا چاہیے اور میں ڈاکٹروں سے کہوں گا کہ وہ اس پر توجہ دیں۔

مزیدخبریں