نہاتے وقت انگلیوں پر سلوٹیں پڑنے کی اصل وجہ سامنے آگئی

کراچی: اکثر دیکھنے میں آتا ہے جب ہم اپنے ہاتھوں کو زیادہ دیر پانی میں رکھتے ہیں تو انگلیوں کی سکن پر سلوٹیں پڑجاتی ہیںجو دراصل ہمارے جسم میں قدرتی دفاعی نظام کی وجہ سے ہوتا ہے جو زیادہ نمی کا سامنا ہونے پر ہماری کھال کو بچانے کی کوشش کرتا ہے۔ زیادہ دیر تک کھال کے پانی میں رہنے کی وجہ سے اس نظام کو پیغام جاتا ہے کہ باہر کا ماحول نمی سے بھرپور ہے جس میں اسے پھسلن کا سامنا ہوسکتا ہے۔

06:28 PM, 17 May, 2017

نمی اور پھسلن سے بچنے کیلئے ہمارے جسم کی کھال قدرتی طور پر خود بخود سکڑ جاتی ہے اور اس میں کھردرا پن نمایاں ہوجاتا ہے۔ یہ اثر انگلیوں کی کھال پر سب سے واضح ہوتا ہے اور ان پر سلوٹیں دکھائی دینے لگتی ہیں لیکن ساتھ ہی ساتھ چکنی چیزوں پر بھی ہماری انگلیوں کی گرفت بہتر ہوجاتی ہے۔یعنی درحقیقت پانی میں رکھنے پر انگلیوں کا سکڑنا ایک اچھی بات ہے اور حفاظتی تدبیر ہے۔

مزیدخبریں