اسلام آباد: اٹلس ہنڈا لمیٹڈ نے موٹر سائیکلز کی پیداواری استعداد میں 6 لاکھ یونٹس سالانہ اضافہ کیا ہے۔
پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کے اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تاک اپریل 2016-17ءکے دوران ہنڈا موٹر سائیکلز کی مجموعی پیداور 7 لاکھ 98 ہزار 640 یونٹس رہی ہے .
یاد رہے کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی نے 6 لاکھ 72 ہزار 851 موٹر سائیکلز کی پیداوار حاصل کی تھی۔
ہنڈا اٹلس کی رپورٹ کے مطابق شیخوپورہ میں واقع کمپنی کے پلانٹ کی توسیع سے پیداواری استعداد 1.35 ملین یونٹس سالانہ تک بڑھ چکی ہے۔
قبل ازیں کمپنی کی سالانہ پیداواری استعداد 7 لاکھ 50 ہزار یونٹس تھی اس طرح کمپنی کی پیداواری استعداد میں 6 لاکھ یونٹس سالانہ کا اضافہ کیا گیا ہے۔