زندگی کا چراغ تو گل ہوگیا لیکن تعلیم کی شمع روشن رہی

راولپنڈی : گزشتہ ماہ راولپنڈی میں میٹرو بس حادثے میں زندگی کی بازی ہارنے والی میڈیکل کی ہونہار طالبہ کا بعدازمرگ امتحانی نتیجہ آگیا جس میں 19سالہ سمیرا نے تھرڈ سمسٹر میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

05:29 PM, 17 May, 2017

راولپنڈی : گزشتہ ماہ راولپنڈی میں میٹرو بس حادثے میں زندگی کی بازی ہارنے والی میڈیکل کی ہونہار طالبہ کا بعدازمرگ امتحانی نتیجہ آگیا جس میں 19سالہ سمیرا نے تھرڈ سمسٹر میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔
تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والی سمیرا ملت کالج شفاءہسپتال کی طالبہ تھیں اور اسی میٹرو بس میں سفر کررہی تھیں جس کی زد میں آکر وہ جاں بحق ہوئیں۔عینی شاہدین کے مطابق اسلام آباد جانے والی میٹرو بس نمبر 061 تیز رفتاری کے باعث کھمبے سے جا ٹکرائی جس سے بس کا دروازہ کھل گیا۔ دروازہ کھلتے ہی میڈیکل کی سمیرا نامی طالبہ بس سے باہر جا گری اور اسی بس کے ٹائر تلے آکر جاں بحق ہو گئی۔طلبہ کا کہنا تھا کہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث حادثہ پیش آیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ میٹرو انتظامیہ کی ملی بھگت سے ڈرائیور فرار ہوا۔ معاملے کی شفاف تحقیقات نہ ہوئی تو میٹرو ٹریک بند کر دیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
 
مزیدخبریں