پیرس: ڈیٹا پروٹیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی پرفرانس نے فیس بک پر ایک لاکھ 60 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کر دیا۔فرانسیسی ڈیٹاپروٹیکشن ایجنسی کے مطابق فیس بک نے صارفین کے علم میں لائے بغیر ان کی معلومات جمع کیں، فیس بک کو دو مرتبہ نوٹس بھی بھیجے گئے تاہم جواب نہیں آیا۔
فیس بک نے خبر ایجنسی کو بیان میں کہا ہے کہ ڈیٹا پروٹیکشن ایجنسی کے فیصلے کو نامنظورکرتے ہیں،فیس بک یورپین ڈیٹاپروٹیکشن قانون کی تعمیل کرتی ہے۔فرانس میں فیس بک کے تقریبا 33ملین صارفین موجود ہیں،فرانسیسی قانون کے مطابق فیس بک کو 4ماہ کے دوران ا علیٰ عدالت میں اپیل کا اختیار ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں