بر لن کے نواحی ائر پورٹ پر مشتبہ آنسو گیس پھیلنے کے بعد ائر پورٹ کو مسافروں سے خالی کرالیا گیا

05:07 PM, 17 May, 2017

نیوویب ڈیسک

برلن:  جرمن دارالحکومت بر لن کے نواحی ائر پورٹ میں مشتبہ آنسو گیس پھیلنے کے بعد ائر پورٹ کو مسافروں سے خالی کروالیا گیا جبکہ سینکڑوں پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں۔

بدھ کو ذرائع ابلاغ نے ائر پورٹ حکام کے حوالہ سے بتایا کہ فائر بریگیڈ کے عملہ نے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کر کے عمارت کو ہوادار بنایا تاکہ ٹیئر گیس جیسی محسوس ہو نے والی گیس عمارت میں سے مکمل طور پر خارج ہو جائے ۔

شوئینفلڈ نامی ائر پورٹ برلن کے جنوب مشرق میں واقع ہے جو ٹیگل کے بعد برلن کا سب سے بڑا ائر پورٹ ہے جس کو سستی ترین ائر لائینز ایزی جیٹ اور رایا ائر استعمال کرتی ہیں ۔

مزیدخبریں