امریکی ریاست جارجیا میں قتل کے ملزم کو سزائے موت دے دی گئی

04:58 PM, 17 May, 2017

واشنگٹن:  امریکی ریاست جارجیا میں قتل کے ملزم کو سزائے موت دے دی گئی۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی ٹیلی ویژن کا کہنا ہے کہ ملزم جے ڈبلیو لیڈ فورڈ( J.W. Ledford) نے 1992 میں اپنے پڑوسی کو قتل کیا تھا اور چوری کی وارداتوں میں بھی ملوث تھا جس پر عدالت نے اسے سزائے موت کا حکم سنایا ۔

ملزم نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ اسے مہک انجکشن کے زریعے نہیں گولی مار کرسزائے موت دی جائے جس پر عدالت نے اس کی درخواست مسترد کر دی۔

ملزم کو مقامی وقت کے مطابق منگل کی صبح 7 بجے سزا دی جانی تھی لیکن امریکی سپریم کورٹ میں اپیل دائر ہونے کے باعث سزا میں تاخیر ہوئی جو مسترد کر دی گئی ۔

مزیدخبریں