ٹرانسپورٹرز کے موقف کو ہمددری سے دیکھتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

03:50 PM, 17 May, 2017

نیوویب ڈیسک

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹرز کے موقف کو ہمددری سے دیکھتے ہیں، ہیوی ٹریفک کے عدالتی فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دائرکردی ہے، امید ہے عدلیہ اچھا فیصلہ دے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے درگاہ لعل شہباز قلندر کے مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انکا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹرز سے  ہمدردی ہے،ہیوی ٹریفک کے عدالتی فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دائر کر دی ،امید ہے عدلیہ اچھا فیصلہ دے گی ۔انہوں نے کہا کہ درگاہ پر 20 لاکھ افراد حاضری دینے آئے ہیں۔ ہم نے اس سال عرس کےموقع پر انتظامات کو مزید بہتر کرنیکی کوشش کی،ہم ٹرانسپورٹرز کے موقف کو ہمددری سے دیکھتے ہیں،ہیوی ٹریفک کے عدالتی فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دائرکردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے عدلیہ اچھا فیصلہ دے گی،پی ایس پی والوں پرپرانے مقدمات بہت ہیں،نئے درج کرنیکی ضرورت نہیں،گیس پرپہلا حق سندھ کاہے،یہ حق ہمیں آئین نے دیا ہے۔

مزیدخبریں