اداکار عمران خان نے اداکارہ جوہی چاولہ کو اپنی بیوی بنالیا

اداکار عمران خان نے اداکارہ جوہی چاولہ کو اپنی بیوی بنالیا

04:14 PM, 17 May, 2017

ممبئی :  بالی ووڈ اداکار عمران خان نے اداکارہ جوہی چاولہ کو اپنی بیوی بنالیا۔ کچھ روز قبل  عمران خان نے اپنی ایک فلم کی پروموشن کے وقت  یہ کہا تھا  کہ جوہی چاولہ ان کی پہلی بیوی تھیں۔اداکار کا کہنا تھا کہ  جب وہ چھوٹے تھے تو اپنے ماموں عامر خان کے ہمراہ  فلموں کی شوٹنگ پر جاتے تھے۔وہاں  انہوں نے جوہی چاولہ کو پہلی بار دیکھا اور ان پر فدا ہوگئے۔

عمران خان نے مزید بتایا کہ ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران انہوں نے جوہی چاولہ کو  انگوٹھی پہنا کر پرپوز کیا اور اپنی بیوی مان لیا  جبکہ  چار روز بعد جوہی چاولہ نے ان کی انگوٹھی واپس کردی۔ عمران خان نے بتایا کہ جب سب ہوا تو  ان کی عمر صرف 4 سال تھی اور اگر اس طر ح تو جوہی چاولہ ان کی  پہلی بیوی ہوئیں۔

 عمران خان نے2008 میں فلم ’’جانے تو یا جانے نا‘‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا ۔ اور اب تک کئی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔عمران خان گزشتہ چند عرصے سے کسی فلم میں نظر نہیں آئے۔
 اداکارہ ان دنوں اپنے کیرئیر کے حوالے سے مایوسی کا شکار ہیں ،ان کی آخری فلم’گوری تیرے پیار میں’2013 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں ان کے ساتھ کرینہ کپور نے مرکزی کردار نبھایا تھا لیکن یہ فلم باکس آفس پر زیادہ بزنس نہیں کرسکی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں