چاکلیٹ آئس کریم ذہنی تناو میں کمی کا باعث بنتی ہے

03:54 PM, 17 May, 2017

لاہور:صحت مند ذہن تبھی حاصل ہو سکتا ہے جب آپ کو کسی قسم کا ذہنی تناو نہ ہو اور آپ مکمل طور پر پُر سکون ہو ں ۔اور ایسا کرنے کے لیے بہت سے لوگ ڈاکٹروں اور ماہر نفسیات کا رخ کرتے ہیں لیکن پھر بھی کوئی خاص کامیابی حاصل نہیں کر پاتے ۔دراصل ہمارے جسم میں بہت سے ایسے ہارمونز اور ایسے کیمیکل ہوتے ہیں جن کا تناسب خراب ہونے کی وجہ سے ہم ذہنی دباو کا شکار ہو جاتے ہیں ۔بعض اوقات یہ تناسب ماحولیاتی اثرات اور بعض اوقات ہمارے کھانے پینے کی روٹین کی وجہ سے خراب ہو جاتا ہے .

کیلیفورنیا یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق اگر آپ چاکلیٹ آئس کریم کھاتے ہیں تو آپ میں ذہنی تنو کم ہو جاتا ہے ۔ماہرین کے مطابق دودھ اور کریم میں موجود ایک امائنو ایسڈ ٹریپٹوفن آپ کو ذہنی طور پر پر سکون بناتا ہے اور نیند میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے ۔اس کے علاوہ اگر آپ اپنے جسم کے لیے کولیسٹرول کی زیادتی کے بغیر ٹریپٹوفن کی مناسب مقدار چاہتے ہیں تب بھی آپ کے لیے آئس کریم مفید ثابت ہو گی۔لیکن واضح رہے کہ اپنے معالج کے نشورے کے بغیر کوئی بھی انتہائی قدم اٹھانے سے گریز کرنا چاہئے۔

مزیدخبریں