تھائی لینڈ: شیف نے سورج کی شعاعوں سے چکن روسٹ کر لیا

03:39 PM, 17 May, 2017

بینکاک: ریسٹورنٹ کے مالکان ہوں یا پھر کسی ڈھابے کا مالک اپنے گاہگوں کو متوجہ کرنے کیلئے نئے سے انداز میں کھانے بنانے کی کوشش کرتا ہے تاکہ اپنے گاہکوں کی تعداد کو بڑھا سکے اور اس کے ریسٹورنٹ کے بنائے ہوئے کھانوں کا ذائقہ بھی دنیا بھر میں مشہور ہو اور اس کیلئے وہ انوکھے سے انوکھا طریقے ڈھونڈ نکالنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اس طرح کا ایک انوکھا کام تھائی لینڈ میں بھی دیکھنے کو ملا جہاں 60 سالہ تھائی دکاندار نے اپنی بیوی کے ہمراہ روایتی انداز میں بنائے گئے چکن روسٹ سے جان چھڑوا کر نیا انداز اپنایا تاکہ گاہگوں کو چکن روسٹ کا نیا ذائقہ فراہم کیا جائے۔ اس دکاندار نے سورج کی شعاعوں سے کھانا پکانے کا نیا طریقہ اپنایا لیا۔

دکاندار شیشوں سے بنی دیوار کے ذریعے سورج کی شعاعوں کی حدت کو مصالحہ لگے چکن پر ڈالتا ہے جس سے صرف 12 منٹ کے اندر چکن پک کر کھانے کیلئے تیار ہو جاتا ہے۔

 سلا کا کہنا ہے کہ اس طریقہ کار سے اسے کافی بچت ہو جاتی ہو کیونکہ پیڑول اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ دن بدن ہوتا رہتا ہے اور اس کے علاوہ یہ ماحول دوست بھی نہیں۔ سورج کی شعاعوں سے حاصل کردہ انرجی سے کسی قسم کا کوئی زیادہ خرچ بھی نہیں آتا اور یہ ماحول دوست بھی کیونکہ اس وقت تھائی لینڈ کا موسم صاف اور ہوا میں بھی آلودگی نہیں ہے۔

اس کا مزید کہنا تھا اس طریقہ کار سے وہ روزانہ 40 مرغیوں کے روسٹ بنا لیتا ہے اور اس طریقے سے بنائے ہوئے چکن کے روسٹوں میں سے گرل پر بنائے جانے والے روسٹوں کی طرح کی بُو بھی نہیں آتی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں