منامہ: ٹیسٹ اور ایک روزہ قومی کرکٹر عمران نذیر نے کہا کہ ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ میں مزید چھ مہینے کرکٹ نہیں کھیل سکتے۔ وٹامن ڈی کی کمی ،بڑھتے یوریک ایسڈاور کولیسڑول نے کرکٹ سے دور کیا۔ ابھی فزیو تھراپی چل رہی ہے،بیماری میں کمی حد تک کمی ہوئی ہے۔
عمران نذیرکا کہنا تھا کہ وٹامن ڈی کی کمی ،بڑھتے ہوئے یوریک ایسڈاور کولیسڑول نے انھیں کرکٹ سے دور کر دیا ہے۔ان بیماریوں کے سبب جسم کے جوڑوں میں رہنے والا شدید درد اب بہت حد تک کم ضرور ہوا ہے البتہ ابھی فزیو تھراپی چل رہی ہے۔ڈاکٹرز خاصے پرامید ہیں کہ وہ جلد کرکٹ کے میدان میں کھیلنے کے قابل ہو جائیں گے تاہم اس کے لئے مزید چھ ماہ کا وقت درکار ہوگا۔جارح مزاج اوپنر ان دنوں فیسٹیول میچ کے لئے بحرین میں موجود ہیں۔
انہوں نے پاکستان کے لئے آخری ٹی 20 سری لنکا کے خلاف پریما داسا کرکٹ اسٹیڈیم کولمبو میں 4 اکتوبر 2012 کو کھیلا تھا تاہم بیماری کے سبب ٹیسٹ اوپنر اب فرسٹ کلاس کرکٹ سے بھی دور ہو گئے ہیں۔ماضی میں عمران نذیر بھارت میں ہونے والی متنازعہ انڈین کرکٹ لیگ کا بھی حصہ رہ چکے ہیں۔واضح رہے کہ عمران نذیر آٹھ ٹیسٹ 79 ون ڈے اور 25 ٹی 20 میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں ۔