کراچی: رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائی، 10 ملزمان گرفتار

02:39 PM, 17 May, 2017

کراچی: پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ یہ ملزمان مختلف جرائم میں ملوث رہے ہیں۔ ترجمان رینجرز کے مطابق پی آئی بی کالونی اور سعود آباد کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان سمیر مصطفی، عارف حسین، عبدالوسیع صدیقی اور طارق سعید عرف پونکا کو گرفتار کیا۔

ملزمان ٹارگٹ کلنگ، ہوائی فائرنگ، بھتہ خوری، کھالیں چھیننا، وال چاکنگ اور موبائل فون چھیننے کے ساتھ ساتھ ڈکیتی کی لاتعداد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ ملزم طارق سعید عرف پونکا ایم کیو ایم لندن کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا ممبر تھا اور سوشل میڈیا پر لا انفورسمنٹ ایجنسی کے خلاف منفی پروپیگنڈے میں بھی ملوث تھا۔

ترجمان کے مطابق رینجرز نے ابراہیم حیدر، پی آئی بی کالونی اور قائد آباد کے علاقے میں بھی کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان عبدالرازی عرف بونا، عبدالرحمان، رمیز خان عرف نوئل، محمد سرور، جاوید عرف موچھا اور محمد عامر کو گرفتار کیا۔

ملزمان لینڈ گریبنگ، پولیس مقابلوں، موبائل اور رقم چھیننے، ڈکیتی اور جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں