اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا پا ک بھا رت سر حدی کشیدگی پر اظہا ر تشویش

02:35 PM, 17 May, 2017

نیویارک : اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتانیو گوٹریس پاک بھارت بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ جنوبی ایشیاءکے دونوں ہمسایہ ملک مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے پرامن طریقے سے اس کا حل تلاش کریں ۔ یہ بات سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن جوجرک نے یومیہ پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہی ۔

انہوں نے کہاکہ سیکرٹری جنرل اس مسئلے پر توجہ دینے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کررہے اور میرا نہیں خیال کہ یہ مسئلہ ہچکچاہٹ کا ہے وہ یقیناً اس صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور انہوں نے متعلقہ فریقین پر ا س کے پر امن حل کے لئے مذاکرات پر زور دے رہے ہیں ترجمان نے کہا کہ سیکرٹری جنرل جو خود تاریخ کے طالب علم ہیں اور جانتے ہیں کہ دنیا بھر میں کشیدہ اور پرتشدد صورت حال کے کیا نتائج نکلتے ہیں ۔
ترجمان نے اس بات کو دہرایا کہ سیکرٹری جنرل کشمیر کشمیر کی صورت حال اور پاک بھارت بڑھتی ہوئی سرحدی کشیدگی پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں ۔

مزیدخبریں