کراچی: آئی ایم کراچی نے شہر قائد کی دیواروں اور بچوں کی حوصلہ افزائی کی ٹھان لی ہے۔ اسکولوں کے بچوں میں آرٹ گالا کا مقابلہ کروایا گیا جس کا مقصد رنگین تصاویر کے ذریعے یہ جاننا تھا کہ بچے شہر قائد کے بارے میں کیا مثبت سوچ رکھتے ہیں یا بچوں نے کراچی کی کیا تصویر پیش کی ۔
قلم اور کاغذ دیا ساتھ ہی مشن دیا کہ کراچی کی تصویر بنائیں پھر کیا اسکول کے طلبہ کو موقع ملا کو بچوں نے بھی کراچی کی مثبت تصاویر کو کورے کاغذ پر بنا ڈالا کسی نے شہر کی پرانی عمارتیں تو کسی نے کراچی کی آلودگی کے خاتمے کی تجاویزدیں۔ کسی نے امن کی فاختہ کے ذریعے پرامن کراچی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
آرٹ گالا کا انعقاد آئی ایم کراچی کے اشتراک سے ہوا، مقابلے کا انعقاد کرنے والوں کا کہنا تھا کہ آرٹ گالا کا مقصد کراچی کی اس تصویر کو سامنے لانا ہے جو بچوں کے ذہنوں میں موجود ہے، جب کہ اساتذہ نے بھی آئی ایم کراچی کی اس کاوش کو سراہا۔ فن مصوری کے منعقدہ مقابلے میں شہر بھر سے 17 اسکولوں کے 600 سے زائد طلبہ و طالبات اور فن کاروں نے حصہ لیا ،بچوں کی بنائی گئی تصاویر کو آرٹ گیلری کی زینت بنا کر ان ہی بچوں کے ہاتھوں کراچی کی مختلف دیواوروں پر پینٹ کیا جائے گا کیونکہ کراچی ہم سب کا ہے۔