چائلڈ سٹار ڈیفنی کین کی فلم ”لوگن“ کے لئے دیے گئے آڈیشن کی وڈیو جاری

02:27 PM, 17 May, 2017

لاس اینجلس: 17 مئی ہالیووڈ کی چائلڈ سٹار ڈیفنی کین کی فلم لوگن کے لئے دیے گئے آڈیشن کی وڈیو جاری کر دی گئی۔امریکی میڈیا کے مطابق چائلڈ سٹار ڈیفنی کین کی فلم لوگن کے لئے دیے گئے آڈیشن کی وڈیو سماجی وڈیوز کی ویب سائٹ یو ٹیوب پر جاری کی گئی ہے

جس میں ڈیفنی کی اداکارانہ صلاحیتوں کا بخوبی تجزیہ کیا جا سکتا ہے،اسے ہف جیک مین پر وحشیانہ انداز میں وار کرنے کی اداکاری کرنے کو کہا گیا تھا،اس نے قدرتی انداز میں اداکاری کی جس کے نتیجے میں ہف کو بازو پر زخم بھی آئے اور اس طرح اسے فلم میں اہم کردار نبھانے کا موقع ملا جسے بڑے پیمانے پر مداحوں نے سراہا۔

مزیدخبریں