دبئی : میونسیپلیٹی حکام کی جانب سے تمام محکموں ، خاص طور پر ٹیکنیکل ڈپارٹمنٹ اور محکمہ پولیس کو سرکولر جاری کیا گیا ہے ۔ جس کے مطابق شہر میں کسی بھی قسم کی موبائل چارج کرنے کے لیے استعمال ہونے والے ڈسپوزبل الیکٹرونکس نہیں پیچی جا سکتیں ۔
تفصیلات کے مطابق میونسیپلیٹی حکام کا کہناہے کہ ایسی اشیا ءکے استعمال سے مشکلات میں اضافہ ہو سکتاہے ۔ جن الیکٹرونک چارجروں پر پابندی عائد کی گئی ہے ان کاا ستعمال ایک بار چارجنگ کے لیے کیا جاتا ہے ۔ تاہم پابندی کے بعد اب یہ مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہو ں گے ۔
میونسیپلیٹی حکام نے نیا حکم نامہ لوکل آرڈر قانون کی شق نمبر 10کے تحت کیا ہے ۔جس میں شہریوں کی املاک اور صحت کو بہتر بنانے کے لیے قوانین تھے ۔یہ حکم نامہ میونسیپلیٹی حکام نے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر شیئر کیاہے ۔