عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کولاہور میں ٹریفک آگاہی مہم میں شامل کر لیا گیا، پیغام ریکارڈ

01:34 PM, 17 May, 2017

نیوویب ڈیسک

لاہور: سی ٹی او لاہور تحریک انصاف کے پارٹی ترانے کے دیوانے نکلے۔  تحریک انصاف کے ترانے کی عوامی مقبولیت کی وجہ سے سی ٹی او نے عطا اللہ کو ٹریفک آگاہی مہم میں شامل کر لیا۔  رائے اعجاز کی ذاتی درخواست پر عطا اللہ نے ٹریفک قوانین کی آگاہی کا پیغام بھی ریکارڈ کروایا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی او لاہور تحریک انصاف کے پارٹی ترانے کے دیوانے نکلے ۔ تحریک انصاف کے ترانے کی عوامی مقبولیت کی وجہ سے سی ٹی او نے عطا اللہ کو ٹریفک آگاہی مہم میں شامل کر لیا۔تحریک انصاف کامقبول پارٹی ترانہ " جب آئے گا عمران " کو عطااللہ عیسی خیلوی نے گایا ہے۔ جس سے متاثر ہوکر سی ٹی لاہور ٹریفک رائے اعجاز نے پاکستان کے مقبول گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کو ٹریفک آگاہی مہم میں شامل کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عطاءاللہ عیسی خیلوی سی ٹی او لاہور رائے اعجاز سے ملنے ان کے آفس بھی گئے،  رائے اعجاز کی ذاتی درخواست پر عطا اللہ نے ٹریفک قوانین کی آگاہی کا پیغام بھی ریکارڈ کروایا۔عطا اللہ عیسی خیلوی کا گایا پارٹی ترانہ عمران خان کے ہر جلسے کی رونق کو دوبالا کرتا ہے۔

مزیدخبریں