یلغار،شور شرابا یا ٹیوب لائٹ؟اس عید پر کس کی عید ہو گی؟

01:26 PM, 17 May, 2017

لاہور:بالی ووڈ فلموں کو لالی ووڈ پر ہمیشہ فوقیت رہی ہے شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان میں اچھی فلمیں نہیں بنتیں لیکن اب پاکستان سینمانے بھی اچھی فلمیں بنانا شروع کردی ہیں اور  پاکستانی شائقین بھی اس بات کو خوب سراہ رہے ہیں کہ اب پاکستانی کلچر کو فروغ ملے گا اور ان کو ہندی فلموں پر ہی اکتفا نہیں کرنا پڑے گا  ۔اور خوش آئند بات یہ کہ اب پاکستانی سینما گھروں میں بھارتی فلموں کے مقابلے میں پاکستانی فلمیں بھی چل رہی ہیں اور ایسا ہی ہو گا  اس عید پر ۔

کیونکہ سلمان خان کی فلم ٹیوب لائٹ بھی اسی عید پر ریلیز ہو رہی ہے اور کہا یہ جاراہا ہے کہ  کچھ پاکستانی پروڈیوسرز چاہتے ہیں کہ ٹیوب لائٹ پاکستان میں ریلیز نہ ہو لیکن ایسا کچھ نہیں ہونے جا رہا اور میڈیا رپورٹس کے مطابق  ٹیوب لائٹ پاکستان میں ریلیز ہو رہی ہے لیکن اس کے ساتھ ہی دو اور پاکستانی فلمیں جن میں شان شاہد کی فلم ’یلغار‘ اور سہیل خان کی فلم شور شرابا بھی شامل ہیں۔

یلغار ایک سنجیدہ فلم ہے جس کا موضوع جنگ ہے جبکہ شور شرابا ہلکے پھلکے مزاح پر مبنی فلم ہے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ دو پاکستانی اور ایک ہندی فلم کی موجودگی میں کون یہ جنگ جیت پائے گا اور مداحوں کو گرویدہ کرے گا۔واضح رہے کہ فلم  شرابا 25جون،یلغار 26 جون اور ٹیوب لائٹ 23جون 2017 کو سینما گھروں کی زینت بن رہی ہیں۔

مزیدخبریں